لاہور( این این آئی)قومی جہازراں کمپنی پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کو اب نیشنل لاجسٹک کارپوریشن چلائے گی اور اس حوالے سے 3شیئرہولڈرز کو خط ارسال کر دیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق پی این ایس سی کے 30 فیصد شیئرز مینجمنٹ کنٹرول کے ساتھ این ایل سی لے گی۔پی این ایس سی کے مطابق وزارت بحری امور کے توسط سے این ایل سی کا خط موصول ہو گیا ہے۔ وزارت بحری امور کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق ملکی قوانین اور بائی لاز کے تحت ڈیل ہو گی۔