کراچی (این این آئی)کراچی میں ماہِ رمضان کے دوران شاہراہوں پر ٹریفک کے شدید دباؤ کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ کراچی میں جاری تعمیراتی کام بھی ٹریفک کا دباؤ بڑھنے کی بڑی وجہ قرار دیئے جا رہے ہیں۔سڑکوں کی ٹوٹ پھوٹ کے سبب ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہے اور شہری پریشان ہیں۔کراچی میں سرکاری، نجی اور کاروباری اداروں میں بیک وقت چھٹی ہونے کے باعث شاہراہوں پر ٹریفک کا شدید دباؤ دیکھا جا رہا ہے۔حکومت نے رمضان میں دفتر کے اوقات صبح 10سے شام 4بجے تک مقرر کئے ہیں۔ اس سے پہلے سرکاری دفاتر کے اوقات صبح 8 سے 2 بجے، نجی دفاتر 9 سے3یا پھر 4بجے تک ہوتے تھے۔ شہر میں کاروباری، نجی اور سرکاری مراکز سے منسلک شاہراہوں پر غیر معمولی رش دیکھنے میں آرہا ہے ۔