• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک مارکیٹ، عالمی سیاسی صورتحال سے سرمایہ کار بے یقینی کا شکار، 1632 پوائنٹس کی کمی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج،عالمی سیاسی اور تجارتی صورتحال کے باعث سرمایہ کار بے یقینی کا شکار،بدھ کو بھی مارکیٹ میں زبردست اتار چڑھاو کے بعد مندی ریکارڈ کی گئی، کے ایس ای100انڈیکس میں 1632پوائنٹس کی کمی،انڈیکس ایک لاکھ 66ہزار پوائنٹس سے کم ہو کر ایک لاکھ64ہزار پوائنٹس پر آگیا، 57.55فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت کم ہو گئی، سرمایہ کاری مالیت 142ارب 86کروڑ 76لاکھ روپے گھٹ گئی،کاروباری حجم بھی 9.93فیصد کم رہا، تفصیلات کے مطابق ایران امریکا کشیدگی، جغرافیائی صورتحال اور آئی ایم یف پرو گرام بارے مختلف افواہوں کی وجہ سے سرمایہ کار بے یقینی کا شکار ہیں ،بدھ کو بھی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے آغاز پر تیزی دیکھنے میں آئی اور چند منتخب سیکٹرز میں خریداری سے انڈیکس 1933پوائنٹس کے اضافے سے 2 نفسیاتی حدیں عبور کرتے ہوئے ایک لاکھ 68 ہزار پوائنٹس پر پہنچ گیا ،اس کے بعد دوپہر تک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا لیکن آخری گھنٹے میں اچانک فروخت کا رحجان بڑھ گیا اور انڈیکس میں 2029 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی تاہم اس اتار چڑھاؤ کے بعد اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس 1632.25 پوائنٹس کی کمی سے 166258.55 پوائنٹس سے کم ہو کر 164626.29 پوائنٹس پر آکر بند ہو۔
اہم خبریں سے مزید