• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھکر خودکش حملہ، داجل چیک پوسٹ عارضی طور پر بند

بھکر(صباح نیوز)داجل چیک پوسٹ خود کش حملہ کے بعد ڈیرہ اسماعیل دریا خان پل آمدورفت کے لیئے بند کر دیا گیا ہے آر پی او سرگودھا نے داجل چیک پوسٹ کا دورہ کیا، دوسری جانب بھکر خودکش دھماکہ میں شہید پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ پولیس لائنز بھکر میں ادا کردی گئی۔ آئی جی پنجاب اور آر پی سرگودھا نماز جنازہ میں شریک ہوئے۔ آئی جی پنجاب اور آر پی سرگودھا کا جائے وقوعہ کا دورہ۔ داجل چیک پوسٹ عارض طور آمدورفت کے لیے بند۔ پولیس لائن بھکر میں شہداء پولیس جوانوں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی جس میں انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب عبد الکریم نے شرکت کی جبکہ نمازِ جنازہ میں پولیس افسران، جوانوں، معززینِ علاقہ اور شہداء کے اہلِ خانہ کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔علاوہ ازیںگزشتہ رات دریائے سندھ کے ڈیرہ اسماعیل خان دریا خان پل پر قائم پنجاب اور کے پی کی سرحدی داجک چیک پوسٹ پر خودکش حملہ کے بعد ڈیرہ اسماعیل خان دریا خان پل کو ٹریفک کی آمدورفت کے لیے بند کردیا گیا ہے۔ کرائم سیم کے معائنہ اور شواہد اکٹھا کرنے کیلیے تفتیشی ٹیمیں چیک پوسٹ پر موجود ہیں۔
اہم خبریں سے مزید