کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت ہر وقت پیپلز پارٹی سے تعاون طلب کرتی ہے، ان کے سندھ میں نمائندے سندھ حکومت کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں، ہم نے اپنی قیادت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ وفاقی حکومت سے اس معاملے پر وضاحت طلب کریں۔کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نےکوہاٹ میں پیش آنے والا افسوس ناک واقعہ انتہائی قابلِ مذمت ہے، جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، ہمارے جوان دہشت گردوں کے خلاف بہادری سے برسرِ پیکار ہیں اور ملک کے امن کے لئے قربانیاں دے رہے ہیں۔