کراچی(آئی این پی ) وزیر داخلہ محسن نقوی کو کراچی ترقیاتی منصوبوں کی کمیٹی میں شامل کرنے کی تجویز مسترد کر دی گئی ، پیپلزپارٹی نے واضح کیا ہے کہ منصوبے کوشہری اور صوبائی حکومت دیکھے گی۔ پیپلزپارٹی نے محسن نقوی کو کراچی ترقیاتی منصوبوں کی کمیٹی میں شامل کرنے کی تجویز مسترد کر دی۔ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی نے صدر کو واضح کیا ہے کہ شہر کے ترقیاتی منصوبے شہری اور صوبائی حکومت کی نگرانی میں رہیں گے۔