• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈسٹرکٹ چیمبرز کا خاتمہ ملکی معیشت کو تباہ کر دے گا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) دسٹرکٹ چیمبرز کا خاتمہ ملکی معیشت کو تباہ کر دے گا ،سابق نائب صدر فیڈریشن پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری پاکستان مرزا عبدالرحمن نے کہا ہے کہ ٹریڈ ایکٹ 2013 میں ترمیم چند مفاد پرست سیاسی بیماروں کی سازش ہے ،ایف پی سی سی آئی چونکہ ایک کمزور ادارہ بن چکا ہے جو تاجروں کے مفاد میں کی بجائے حکومتی بی ٹیم کا کردار ادا کر رہا ہے اس لئے اب ملک کے چھوٹے چیمبرز ختم کرنے کو کوشش کی جارہی ہے ،اگر یہ قانون منظور ہو گیا تو ملک بھر میں موجود 80 سے زائد ڈسٹرکٹ چیمبرز اور خواتین چیمبرز ختم ہوجائیں گے ،مرزا عبدالرحمن نے کہا کہ فیڈریشن چیمبر طاقتور اور پاکستان کی بزنس کمیونٹی کو لے کر چلتا تو آج حکومتی ایوانوں سینٹ اور قومی اسمبلی میں فیصلے فیڈریشن چیمبر اور پاکستان کے چیمبرز سے صلاح مشورہ سے ہوتے نہ کہ چند مفاد پرست سیاست دانوں کی مر ضی سے،حکومت ایف پی سی سی آئی سے مشاورت کے بعد چیمبرز کا خاتمہ کیسے کر سکتی ہے ۔
اہم خبریں سے مزید