اسلام آباد(جنگ نیوز)تحریک انصاف کے ذرائع نے بتایا ہے کہ حکومت بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اسپتال منتقل کرنے پر راضی تھی۔ ذرائع نے بتایا کہ اپوزیشن کا مطالبہ تھا عمران خان کوکم از کم 10 دن شفا ہسپتال میں رکھا جائے، حکومت مکمل علاج تک بانی پی ٹی آئی کو شفا انٹرنیشنل ہسپتال میں رکھنے پر راضی تھی۔پارٹی ذرائع کے مطابق حکومتی شرط تھی کہ علاج کی معلومات ظاہر کی جائیں گی نہ کارکنوں کو بلایا جائے گا۔جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے انتظامات ہوچکے تھے، عمران خان اور پارٹی قیادت کیلئے گاڑیاں بھی تیار ہو چکی تھیں۔پارٹی ذائع کے مطابق عمران خان کی بہنوں سے رابطہ کرکے اہل خانہ میں سے نام مانگا گیا، بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی جانب سے ڈاکٹر عاصم اور ڈاکٹر عظمیٰ کا نام دیا گیا، بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی طرف سے دیے گئے ناموں کو حکومت نے تسلیم نہیں کیا۔