• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلا دیش: اپوزیشن کا صدر محمد شہاب الدین کے مواخذے اور گرفتاری کا مطالبہ

اسلام آباد(صالح ظافر) بنگلا دیش میں اپوزیشن نے صدر محمد شہاب الدین کے مواخذے اور گرفتاری کا مطالبہ کر دیا ہے۔ صدر شہاب الدین بنگلہ دیش سپریم کورٹ کے سابق جج رہ چکے ہیں اور انہیں معزول وزیرِاعظم شیخ حسینہ کی جماعت عوامی لیگ کی جانب سے نامزد کیا گیا تھا، جس پر ملک میں پابندی عائد ہے۔رواں ماہ کے اوائل میں صدر شہاب الدین نے ڈھاکا میں وزیرِاعظم طارق رحمٰن اور ارکانِ پارلیمان و کابینہ سے حلف لیا تھا۔
اہم خبریں سے مزید