کراچی (جنگ نیوز)ڈرامہ سیریل“خوش نصیبی”کا پہلا شاندار ٹیزر جاری ،سوشل میڈیا پر دھوم، لو اسٹوری جلد ”جیو“ پر نشر ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق مایہ ناز ہدایت کار بدر محمود اور ارسلان ذیشان کی مشترکہ کاوش لو اسٹوری ایک نئی ڈرامہ سیریل“خوش نصیبی”کا پہلا دلکش ٹیزر جاری کردیا گیا ہے، جس نے ریلیز ہوتے ہی ہر طرف دھوم مچادی ہے۔ ناظرین کی بڑی تعداد نے ٹیزر کو سراہتے ہوئے اسے ایک منفرد اور جذبات سے بھرپور پیشکش قرار دیا ہے۔ڈرامہ“خوش نصیبی”کو ”جیو ٹی وی“ اپنے ناظرین کیلئے عنقریب پیش کرے گا۔ ڈرامے کی پہلی جھلک اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ یہ سیریل نا صرف مضبوط کہانی بلکہ شاندار لوکیشنز، متاثر کن مناظر اور جاندار کرداروں کے باعث دیگر ڈراموں سے مختلف ہوگی۔شائقین سیریل کے آن ائیر ہونے کا بے صبری سے انتظار کررہے ہیں۔شوبز حلقوں کا کہنا ہے کہ یہ سیریل ریٹنگ چارٹس پر اپنی نمایاں جگہ بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔