• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعلیمی ڈگریاں اور روزگار کا بحران: پاکستان میں 25 فیصد اعلیٰ تعلیم یافتہ خواتین بیروزگار

اسلام آباد (قاسم عباسی) پاکستان میں اعلیٰ تعلیم یافتہ خواتین میں بے روزگاری کی شرح میں تیزی سے اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جہاں ہر چار میں سے ایک اعلیٰ تعلیم یافتہ خاتون بے روزگار ہے۔ پاکستان بیورو آف اسٹیٹسٹکس کے لیبر فورس سروے 2024-25 کے نتائج پر مبنی گیلپ کے ایک حالیہ تجزیے سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ خواتین میں بے روزگاری کی شرح تعلیم کی سطح بلند ہونے کے ساتھ ساتھ مسلسل بڑھتی جا رہی ہے۔ یہ رجحان ان روایتی مفروضوں کو چیلنج کرتا ہے جن کے مطابق زیادہ تعلیم کا مطلب ملازمت کے بہتر مواقع ہوتا ہے۔ رپورٹ میں نقل کیے گئے پی بی ایس کے اعداد و شمار کے مطابق، بے روزگاری کی شرح ان خواتین میں سب سے کم ہے جن کے پاس کوئی رسمی تعلیم نہیں ہے، جو کہ محض 4.7 فیصد ہے۔
اہم خبریں سے مزید