• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایپسٹین سے تعلقات، ورلڈ اکنامک فورم کے صدر نے استعفیٰ دیدیا

کراچی (نیوز ڈیسک) ایپسٹین سے تعلقات، ورلڈ اکنامک فورم کے صدر نے استعفیٰ دیدیا، فورم نے چند ہفتے قبل بورگے برینڈے کےبدنام زمانہ جنسی مجرم سے تعلقات کی آزادانہ جانچ شروع کی تھی۔برطانوی میڈیا کے مطابق ورلڈ اکنامک فورم کے صدر اور چیف ایگزیکٹو بورگے برینڈے نے جمعرات کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب فورم نے چند ہفتے قبل ان کے جنسی مجرم جیفری ایپسٹین سے تعلقات کی آزادانہ جانچ شروع کی تھی۔ امریکی محکمۂ انصاف کی دستاویزات کے مطابق برینڈے نے ایپسٹین کے ساتھ تین کاروباری عشائیوں میں شرکت کی اور ای میل و ٹیکسٹ پیغامات کے ذریعے رابطہ بھی رکھا۔
اہم خبریں سے مزید