• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی ملاقات

اسلام آباد(جنگ رپورٹر)چیف جسٹس یحیی آفریدی سے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی ملاقات کی ،اور ان سےعمران کے علاج معالجہ کے حوالہ سے فوری طور پر عدالتی حکمنامہ جاری کر نے کی اپیل ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس نے کہاہے کہ عدالتی حکم واضح ہے کہ کوئی بھی مسئلہ ہو تو ہائی کورٹ سے رجوع کیا جائے، ہائی کورٹ میں اپیلیں زیرالتوا ہیں ،اس لئے سپریم کورٹ اس معاملہ میں کسی قسم کی مداخلت نہیں کر سکتی ہے ۔ بیرسٹر گوہر علی خان نے چیف جسٹس سے ملاقا ت کے بعد سپریم کورٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہ لوگ عمران خان کی صحت سے متعلق فکر مند ہیں ،یہ ان کا بنیادی حق ہے کہ اگر وہ بیمار ہوں تو انکی فیملی کو معلوم ہوتاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ انہوںنے سپریم کورٹ میں چیف جسٹس یحیٰ آفریدی کے ساتھ بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی کے حوالہ سے ملاقات بھی کی ہے۔

ملک بھر سے سے مزید