کراچی ( اسٹاف رپورٹر)گولڈ مارکیٹ، سونے کی قیمت برقرار، چاندی کی قیمت میں 270 روپے فی تولہ کا اضافہ، تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 5178 ڈالر فی اونس پر برقرار رہی جس کی وجہ سے مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 5 لاکھ 40 ہزار 562 روپے فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمت 4 لاکھ 63 ہزار 444 روپے پر مستحکم رہی جبکہ چاندی کی قیمت 270 روپے فی تولہ کے اضافے سے 9474 روپے فی تولہ پر پہنچ گئی ہے ۔