اسلام آباد( جنگ نیوز)جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پاک، افغان کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک پر فوری جنگ بندی اور تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی کے حوالے سے پاکستان کی شکایات جائز ہیں، تاہم افغانستان کی خودمختاری اور اس کے داخلی مسائل کا احترام بھی ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جذباتی رویے دونوں ممالک کے لیے پیچیدگیوں میں اضافے کا سبب بن رہے ہیں۔مولانا فضل الرحمان نے تجویز دی کہ دوطرفہ مفادات، قابلِ اعتماد سیکیورٹی فریم ورک اور بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ ضابطوں کو بروئے کار لاتے ہوئے مسئلے کا حل تلاش کیا جائے۔