کوئٹہ( جنگ نیوز)پاک افغان صورتحال کے پیش نظر ضلع چمن میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ڈی ایچ او کے مطابق محکمہ صحت کی ہدایت پر ضلع میں ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔ڈی ایچ او کے مطابق محکمہ صحت کی ہدایت پرضلع میں ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں،تمام میڈیکل آفیسرز، پیرا میڈیکل سٹاف ودیگرعملے کوبھی طلب کرلیاگیا،عملے کو ہدایت کی گئی ہے کہ ادویات،طبی آلات اور ایمبولینس سروسز کی فعالیت کو یقینی بنایا جائے۔