• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار ) انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات پر اسلام آباد پولیس کے جرائم پیشہ عناصر اور غیر قانونی مقیم افراد کے خلاف وفاقی دارلحکومت کے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز جاری ہیں ۔اس سلسلہ میں رواں ہفتے کے دوران اسلام آباد پولیس نے مختلف علاقوں میں 32 سرچ اینڈ کومنگ آپریشنز کئے جن میں لیڈیز پولیس نے بھی بھر پور حصہ لیا۔سرچ آپریشنز کے دوران 3,529 افراد،1,449 گھرانوں اور 517دکانوں کو چیک کیا گیا۔اسی دوران 1,046موٹر سائیکلوں اور 344 گاڑیوں کی بھی جانچ پڑتال کی گئی۔دورانِ سرچ آپریشن جانچ پڑتال کے لئے 57 افغانیوں ، 317 مشکوک افراد ،نو گاڑیوں اور 77موٹرسائیکلوں کو مختلف تھانہ جات شفٹ کیا گیا۔

ملک بھر سے سے مزید