• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئے سیریلز ”خوش نصیبی“ اور ”رنگ دے“ کا آج ”جیو“ پر آغاز

کراچی ( جنگ نیوز) جیو ٹی وی اپنے ناظرین کیلئے دو نئی ڈرامہ سیریلز ”خوش نصیبی“ اور ”رنگ دے“ کے ساتھ تفریح کا نیا سلسلہ شروع کررہا ہے، جن کا آغاز منگل سے ہوگا۔ ”رنگ دے“ کی پیشکش پروڈیوسرز عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی نے سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے کی ہے،جیو ٹی وی کی نئی پیشکش ”خوش نصیبی“ منگل سے آن ایئر ہوگی، جسے مایہ ناز ہدایتکار بدر محمود اور ارسلان ذیشان نے مشترکہ طور پر پیش کیا ہے، جبکہ اس کی ہدایتکاری علی جعفری نے کی ہے اور کہانی ثمینہ نذیر نے تحریر کی ہے۔ عبدالحنان کی شاعری، کمپوزیشن اور آواز میں ڈرامے کا گونجتا ہوا او ایس ٹی گیت ”خوش نصیبی“ ہر طرف دھوم مچارہا ہے۔ ڈرامہ اپنی منفرد کہانی اور دلکش انداز کے باعث ناظرین کی بھرپور توجہ حاصل کرنے کیلئے تیار ہے۔ اس کی نمایاں کاسٹ میں جاوید شیخ، طوبیٰ انور، اسامہ طاہر، منزہ عارف، احمد رفیق اور تہذیب شہریار شامل ہیں۔ ”خوش نصیبی“ روزانہ شام 7 بجے جیو ٹی وی سے نشر کیا جائے گا۔ دوسری جانب ڈرامہ سیریل ”رنگ دے“ کی پیشکش معروف پروڈیوسرز عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی نے سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے کی ہے۔ اس ڈرامے کی کہانی رخسانہ نگار نے تحریر کی ہے جبکہ ہدایتکاری کے فرائض سید احمد کامران نے انجام دیئے ہیں۔ ڈرامے کی کاسٹ میں شہزاد شیخ، سبینہ فاروق، اظفر رحمان، سنیتا مارشل، سہیل سمیر، زینب رضا، ثمینہ احمد، حنا خواجہ بیات، محمود اسلم، بینش چوہان، آغا مصطفی حسن، فہیمہ اعوان اور دیگر شامل ہیں۔ ڈرامے کا او ایس ٹی قمر ناشاد کی شاعری، جاوید بشیر کی آواز اور نوید ناشاد کی موسیقی کا حسین امتزاج ہے۔ ”رنگ دے“ منگل سے روزانہ رات 9 بجے جیو ٹی وی سے نشر ہوگا۔
اہم خبریں سے مزید