• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں آج پھر تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی میں ایک بار پھر تیز ہواؤں کیساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 24مارچ کی شام سے مغربی ہواؤں کا سلسلہ بلوچستان کے جنوب مغرب علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے، مغربی ہواؤں کے زیر اثر شہر میں 25 سے 29 مارچ تک تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں بارش کے ساتھ چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے۔
اہم خبریں سے مزید