کراچی (افضل ندیم ڈوگر)خلیج کی 5 ایئر لائنز کی 22دن میں 31511پروازیں منسوخ، ایمریٹس، اتحاد، فلائی دبئی، قطر، عربیہ نے 22دن میں 14249 پروازیں چلائیں۔ تفصیلات کے مطابق مشرق وسطی جنگ کے 22دنوں میں خلیج کی 5 بڑی ایئر لائنز کے فلائٹ اپریشن کے اعداد و شمار سامنے آئے ہیں۔ فلائٹ راڈار 24کے ڈیٹا کے مطابق پانچوں بڑی ایئر لائنز کی جانب سے یکم مارچ سے 22 مارچ تک کل 14249 پروازیں آپریٹ کی جاسکی ہیں۔ 27 فروری سے پہلے کے اعداد و شمار کے مطابق ایر عربیہ یومیہ 300 ایمرٹس 530 اتحاد 330 فلائی دبئی 340 قطر ایرویز یومیہ 580 پروازیں اپریٹ کرتی رہی ہے۔ 22 دن کی یہ مجموعی تعداد 45760 بنتی ہے۔ ڈیٹا کے مطابق 22 دن میں ایمریٹس نے سب سے زائد 5994، ایئر عربیہ 2749، اتحاد 1666، فلائی دبئی 2599 اور قطر ایرویز 1221 پروازیں آپریٹ کر سکی ہے۔ مجموعی طور پر 31511 پروازیں منسوخ یا نان اپریشنل رپورٹ ہوئی ہیں۔