کراچی (افضل ندیم ڈوگر)کویت کی سعودیہ سے پروازیں، 29مارچ سے لاہور آپریشن شروع ، کویت لاہور کی پروازیں فضائی حدود بندش کی وجہ سے سعودیہ کے قیصومہ ایئرپورٹ سے آپریٹ ہونگی تفصیلات کے مطابق مشرق وسطی میں جنگ چوتھے ہفتے میں داخل ہوگئی ہے ایسے میں مختلف ممالک اپنی فضائی سروسز ہر ممکن طریقے سے بحال کرنے کے جتن کر رہے ہیں۔ بحرین کی گلف ایئر کی طرح کویت کی جزیرہ ایئرویز نے بھی اپنی پروازیں سعودی عرب کے قریبی قیصومہ ایئرپورٹ سے شروع کردی ہیں۔ جزیرہ ایرویز کی جانب سے 29 مارچ سے کویت کی لاہور کی اپ اینڈ ڈاؤن کی ہفتہ وار 4 پروازیں شروع کی جارہی ہیں۔ کویت کی فضائی حدود 28 فروری سے بند ہونے کی پروازیں کویت کے قریبی سعودی عرب کے قیصومہ ایئرپورٹ سے چلائی جائیں گی۔ پروازیں بدھ اور اتوار کو قیصومہ سے لاہور، پیر اور جمعرات کو لاہور سے قیصومہ روانہ ہوں گی۔