خضدار(نامہ نگار ) نا معلوم افراد کی فائرنگ سے پیپلز پارٹی کے راہنما رئیس محمد صادق گزگی مینگل جاں بحق ہو گئے ۔ مسلح افراد نے انہیں اس وقت نشانہ بنایا جب وہ گزگی قبرستان میں اپنی والدہ کی قبر پر فاتحہ خوانی کے لئے قبرستان پہنچے تھے حملہ آور بھی ان کاتعاقب کرتے ہوئے قبرستان پہنچےاور ان پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے تھے جنہیں ٹیچنگ اسپتال خضدار منتقل کیا جا رہا تھا تاہم وہ اسپتال پہنچنے سے قبل راستے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد میت ورثاء کے حوالے کیا مقتول کی نماز جنازہ مرکزی عیدگاہ میں ادا کی گئی جس میں مختلف سیاسی و سماجی شخصیات اورشہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی بعد ازاں انہیں مقامی گزگی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا رئیس محمد صادق مینگل کی قتل پر مختلف سیاسی وسماجی شخصیات اور قبائلی عمائدین نے شدید الفاظ میں مذمت کی اور واقعہ میں ملوث عناصر کی گرفتاری کو یقینی بنانے پر زور دیا ہے۔