کراچی (نیوز ڈیسک) برطانیہ میں لیبر کونسل کی جانب سے نمائش کی تشہیر، تصاویر میں یہودی بچے کھاتے ہوئے پیش، ڈرائنگز اگینسٹ جینوسائیڈ (نسل کشی کے خلاف خاکے) کے عنوان سے نمائش میں سیکڑوں خاکے شامل، خاکوں کے خالق میتھیو کولنگز برطانیہ کے معروف سابق آرٹ نقاد ہیں، جنہوں نے 2000میں بافٹا ایوارڈ جیتا، کینٹ پولیس کا مارگیٹ میں ہونے والی آرٹ نمائش کے حوالے سے انکوائری کا آغاز، نمائش 29 مارچ تک جاری ہے۔ ٹیلی گراف کے مطابق برطانیہ میں لیبر کونسل کی جانب سے نمائش کی تشہیر، تصاویر میں یہودیوں کو بچے کھاتے ہوئے پیش کیا گیا ہے۔ ڈرائنگز اگینسٹ جینوسائیڈ (نسل کشی کے خلاف خاکے) کے عنوان سے نمائش میں سیکڑوں خاکے شامل، خاکے میں دو نیلام کنندگان کو بچے کھاتے ہوئے دکھایا گیا جن کے نوکیلے دانتوں سے خون ٹپک رہا ہے۔ ایک خاکے میں اسرائیلی فوج کا ایک مسکراتا ہوا سپاہی خون کے ڈھیر اور انسانی کھوپڑی کے اوپر کھڑا ہے۔ خاکے میں ثقافت سیکرٹری لیزا نینڈی کو بینک نوٹوں اور اسرائیلی پرچم کے ساتھ دکھایا گیا۔ خاکوں کے خالق میتھیو کولنگز برطانیہ کے معروف سابق آرٹ نقاد ہیں، جنہوں نے بی بی سی اور چینل 4 کے لیے دستاویزی فلمیں بنائیں اور 2000 میں بافٹا ایوارڈ جیتا۔ کینٹ پولیس کا مارگیٹ میں ہونے والی آرٹ نمائش کے حوالے سے انکوائری کا آغاز، یہ نمائش 29 مارچ تک جاری رہے گی۔