لاڑکانہ( بیورو رپورٹ) یوم پاکستان کے موقع پر صدر آصف علی زرداری نے صدارتی ہاؤس نودیرو میں پرچم کشائی کی۔ اس موقع پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ تقریب میں بلاول بھٹو زرداری، فریال تالپور ، اراکین سندھ اسمبلی جمیل سومرو، سہیل انور سیال اور دیگر شخصیات نے شرکت کی ۔