• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

AI دولت کے فرق کو بڑھا سکتا ہے، بلیک راک کے لاری فنک کا انتباہ

کراچی (نیوز ڈیسک) بلیک راک کے لاری فنک کا انتباہ کیا ہے کہAI دولت کے فرق کو بڑھا سکتا ہے، فوائد میں عدم مساوات،مصنوعی ذہانت کے انقلاب سے امیر اور طاقتور کمپنیوں کوزیادہ فائدہ مل سکتا ہے۔ فنک کا کہنا ہےAI سے معاشی ترقی کے ثمرات کو وسیع پیمانے پر بانٹنا ضروری، تاکہ معاشی عدم مساوات میں اضافہ نہ ہو۔غیر ملکی میڈیا کی رپورت کے مطابق بلیک راک کے سی ای اولاری فنک نے خبردار کیا ہے کہ مصنوعی ذہانت (AI)کے بڑھتے ہوئے استعمال سے عالمی معیشت میں دولت کا فرق مزید بڑھ سکتا ہے، خاص طور پر اگر AI کے فوائد صرف بڑی ٹیک کمپنیوں اور سرمایہ کاروں تک محدود رہیں۔ ان کے مطابق AI سے معاشی ترقی کے ثمرات کو وسیع پیمانے پر بانٹنا ضروری ہے، تاکہ معاشی عدم مساوات میں اضافہ نہ ہو۔ فنک کا کہنا ہے کہ موجودہ AI انقلاب ایسے مواقع فراہم کرتا ہے جو سرمایہ داروں اور مالی اثاثے رکھنے والوں کو پہلے سے زیادہ فائدہ دے سکتے ہیں، مگر اگر معاشرتی شمولیت کو یقینی نہ بنایا گیا تو یہ فرق مزید گہرا ہو جائے گا۔
اہم خبریں سے مزید