• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روسی سفیر کی جانب سے پاکستانی عوام کو یوم پاکستان کی مبارکباد

لاہور ( آن لائن) روسی سفیر البرٹ پی خوروف نے حکومت اور عوامِ کو 23مارچ یومِ پاکستان کے موقع پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستانیوں نے اپنی روایات کو مضبوط بنایا،روسی سفیر نے پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔سفیر خوروف نے کہا کہ 1940 میں لاہور قرارداد نے برطانوی نوآبادیاتی ظلم سے آزادی کی راہ ہموار کی اور پاکستانی قوم نے ابتدائی دور کی مشکلات کو عزت و وقار کے ساتھ عبور کیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستانی عوام نے اپنی قومی اور روایتی اقدار کو محفوظ رکھنے کے ساتھ مزید مضبوط بنایا۔سفیر خوروف نے تمام پاکستانیوں کی صحت، خوشحالی اور نیک نصیبی کے لیے دعا کی اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے سفر میں کامیابی کے لیے اپنی نیک تمنائیں بھی پیش کیں۔ ان کے مطابق، یومِ پاکستان کے تاریخی موقع پرروس کی جانب سے پاکستانی عوام کے لیے خیر سگالی کا پیغام ہے۔
اہم خبریں سے مزید