• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

"بلھا" چھوٹی عید کی بڑی فلم بن گئی، سنیما گھروں میں رش

لاہور ( جنگ نیوز) اداکار شان کی فلم بلھا نے معرکہ سر کر لیا، جھوٹی عید کی سب سے بڑی فلم،، عید کے دنوں میں فلم بینوں کا رش بلھا دیکھنے سینماؤں میں امڈ ایا، فلم دیکھنے کے بعد تمام لوگوں کا یہی کہنا تھا کہ بہت عرصے بعد انہوں نے معیاری پنجابی فلم دیکھی جس میں ایکشن تھرل رومانس اور میوزک سب بہترین تھا اداکار شان نے شاندار انداز میں کم بیک کیا اور یہ فلم سپر ہٹ ثابت ہوگی عورتیں بچے بزرگ سب نے جوش وخروش سے فلم دیکھی اور فلم کو سراہا عید کے دو دنوں میں فلم نے بڑا بزنس کیا 25 ہزار سے زائد افراد نے فلم دیکھی، عرب امارات میں بھی فلم کے خوب چرچے ہوئے دو دن میں اس فلم نے بہت اچھا ا بزنس کیا۔ فلم ”بلھا“ نا صرف ملک بلکہ بیرون ملک بھی یکساں مقبولیت حاصل کررہی ہے، فلم کی کہانی معروف رائٹر ناصر ادیب نے تحریر کی ہے، جو اس سے قبل بلاک بسٹر فلم“دی لیجنڈ آف مولا جٹ”بھی لکھ چکے ہیں۔ فلم کے ہدایتکار شعیب خان ہیں۔فلم کی کاسٹ میں سلیم شیخ، مونا لیزا اور نعیمہ بٹ بھی اہم کرداروں میں جلوہ گر ہیں۔ واضح رہے کہ فلم”بُلّھا“کا میڈیا پارٹنر ”جیو“ ہے، اداکار شان نے جیو اور جنگ سے خصوصی انٹرویو میں کہا کہ فلم بلھا کی غیر معمولی پذیرائی نے دل خوش کردیا لوگوں کو فلم بہت پسند ائی ہے لوگوں کے ساتھ فلم دیکھ کر بہت انجوائے کیا میں تمام لوگوں کا شکر گذار جنھوں نے فلم دیکھی اور اسے سراہا ۔
اہم خبریں سے مزید