اسلام آباد (عاطف شیرازی) پیٹرول اورڈیزل کےبعدمٹی کے تیل کی قیمت میں بھی ایک بار پھر اضافہ کردیا گیا ہے،مٹی کا تیل آٹھ روپے بیس پیسےفی لیٹر مزیدمہنگا کردیا گیا،اوگرا نے مٹی کے تیل کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔اوگرا کی جانب سےجاری نوٹیفکیشن کے مطابق 8 روپے 20 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت188 روپے73پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے،مٹی کے تیل کی قیمت میں اضافے کااطلاق یکم مارچ سے کیا گیا ہے۔