• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایرانی حملے کے بعد صورتحال قابو میں اماراتی حکام کی عوام کو یقین دہانی

کراچی (نیوز ڈیسک)ایرانی حملے کے بعد صورتحال قابو میں، اماراتی حکام کی عوام کو یقین دہانی، ملک کا مربوط سیکورٹی نظام اعلیٰ ترین سطح پر متحرک، اہلکاروں کی تعیناتی میں اضافہ، آپریشن رومز 24گھنٹے فعال ہیں۔ حملے کے بعد حکام نے کہا ہے کہ صورتحال مکمل طور پر قابو میں ہے اور عوام کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔ ملک کا مربوط قومی سیکورٹی نظام اعلیٰ ترین سطح پر فعال کر دیا گیا ہے۔ اہم مقامات پر سیکورٹی اہلکاروں کی تعیناتی میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ قومی اور وفاقی سطح پر تمام آپریشن رومز 24 گھنٹے فعال کر دیے گئے ہیں۔ وزارتِ داخلہ اور وزارتِ دفاع کے درمیان رابطہ اور معلومات کا تبادلہ مزید مضبوط بنایا گیا ہے۔ بریگیڈیئر جنرل عبدالعزیز الاحمد نے کہا کہ فی الحال کسی بڑے خطرے کے آثار موجود نہیں۔ فیلڈ ٹیمیں فوری ردِعمل کے لیے تیار ہیں اور واقعات کو فوراً سنبھالا گیا۔
اہم خبریں سے مزید