کراچی (نیوز ڈیسک) سی آئی اے نے ایرانی قیادت کے اجتماع کا سراغ لگایا، پھر اسرائیل نے حملہ کر دیا۔ امریکی خفیہ ادارے نے کئی ماہ سے علی خامنہ ای کی نقل و حرکت اور قیام گاہوں پر نظر رکھی ہوئی تھی۔ نئی خفیہ معلومات پر حملے کا وقت رات سے صبح میں تبدیل کیا گیا تاکہ زیادہ مؤثر کارروائی کی جا سکے۔ ایران کی حفاظتی ناکامی، قیادت ممکنہ جنگ کے باوجود مناسب حفاظتی اقدامات کرنے میں ناکام رہی۔ نیو یارک ٹائمز کے مطابق ایران پر حملے سے کچھ دیر قبل امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے نے ممکنہ طور پر سب سے اہم ہدف آیت اللہ علی خامنہ ای کی درست نشاندہی کر لی تھی۔ آپریشن سے واقف ذرائع کے مطابق سی آئی اے کئی ماہ سے خامنہ ای کی نقل و حرکت اور قیام گاہوں پر نظر رکھے ہوئے تھی اور وقت کے ساتھ اس کی معلومات زیادہ مستند ہوتی گئیں۔