اسلام آباد (رانا غلام قادر )وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس اب آج پیر کی بجائے کل منگل کو ہوگا۔۔ذرائع کے مطا بق وفاقی کابینہ کا اجلاس آج صبح مجلس شوریٰ کے اجلاس سے قبل بلایا گیا تھا لیکن بعد ازاں اس کا شیڈول تبدیل کردیاگیا۔اب کابینہ کا اجلاس کل بروز منگل صبح ساڑھے نو بجے ہو گا۔ کابینہ کےاجلاس میں اہم قومی اور بین الاقوامی امور پر غور کیا جائے گا۔خطے میں بڑھتی کشیدگی اور جنگی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔ایران-اسرائیل کشیدگی سمیت علاقائی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی ۔