اسلام آباد (رانا غلام قادر) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے اتوار کے روز وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی۔ملاقات میں ملک میں امن و امان کے علاوہ مجموعی داخلی صورتحال اور وزارت کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو روم اور اٹلی میں ہونے والے چار ملکی وزراء داخلہ اجلاس میں اپنی شرکت کے بارے میں بریفنگ دی جس میں پاکستان کے علاوہ اٹلی، اسپین اور یونان کے وزراء داخلہ شریک ہوئے۔