کراچی(جنگ نیوز)پاکستان کے نمبر ون چینل "جیو نیوز" کی نشریات ہیک کرنے کی کوشش ،ہم اپنےناظرین کو آگاہ کرنا چاہتے ہیں کہ جیو نیوزجو پاکستان کے سیٹلائٹ ،،،پاک سیٹ پر ہے،،،،اسے کچھ عناصر کی جانب سے پچھلے چوبیس گھنٹوں سے ہیک کرنے اور اس کی نشریات میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے،،، اتوار کو یہ کوشش ایک ایسے وقت کی گئی جب جیو نیوز کا نو بجے کا بلیٹن شروع ہوا تھا۔ یہ وہ وقت ہے جب دنیا بھر میں جیو نیوز کو سب سے زیادہ دیکھا جاتا ہے۔ اس دوران جیو نیوز کی اسکرین کو ہیک کر کے ایک نامناسب پیغام نشر کیا گیا ،، جس طرح کا یہ پیغام تھا اس سے واضح ہے کہ یہ حرکت پاکستان مخالف عناصر نے کی ہے۔ جیو ٹی وی واضح کرتا ہے کہ اس صورت حال کا جیو نیوز سے کوئی تعلق نہیں ہے،،،جیو نیوز حکام سے درخواست کرتا ہے کہ اس صورت حال کا نوٹس لے کر فوری کارروائی کی جائے اور اس کے ذمّے داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔جیو ٹی وی حکومت کا شکرگزار ہے کہ وہ اس مسئلے کو حل کرنے کی پوری کوشش کر رہی ہے اور جیو ٹی وی کے ساتھ مکمل تعاون کر رہی ہے۔