واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکا میں ہونے والے ایک تازہ سروے کے مطابق ہر چار میں سے صرف ایک امریکی ایران پر ہونے والے حملوں کی حمایت کرتا ہےجن میں ایران کے رہبر اعلیٰ کو شہید کردیا گیا تھا ۔43فیصد سے زیادہ امریکی ٹرمپ کی فوجی پالیسی سے نالاںہیں ،صرف 27فیصد کی حمایت حاصل ہے،امریکی عوام کی بڑی تعداد ٹرمپ کی جانب سے فوجی طاقت کے استعمال پر پریشان اور جنگی اقدام کی مخالف ہے۔سروے میں مزید بتایا گیا کہ تقریباً نصف افراد جن میں ہر چار میں سے ایک ریپبلکن بھی شامل ہے کا خیال ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ فوجی طاقت کے استعمال میں حد سے زیادہ آمادہ ہیں۔تقریباً 27 فیصد جواب دہندگان نے کہا کہ وہ حملوں کی حمایت کرتے ہیں، جبکہ 43 فیصد نے مخالفت کی اور 29 فیصد غیر یقینی کا شکار تھے۔ تقریباً دس میں سے نو افراد نے کہا کہ انہوں نے ان حملوں کے بارے میں کم از کم کچھ نہ کچھ سنا ہے۔