• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تفتان، گبد اور ریمدان بارڈر سے 30 سے زائد طلبا سمیت 76 پاکستانیوں کی واپسی

نوکنڈی/ گوادر( نامہ نگار/ این این آئی ) ایران میں جاری اسرائیل۔امریکہ کشیدگی کے باعث پاکستانی طلبہ و طالبات اور کاروباری افراد کے انخلا کا سلسلہ جاری ہے، اب تک تفتان، گبد اور ریمدان بارڈر سے 30 طلبا سمیت 76 پاکستانی واپس پہنچ چکے ہیں ،تفتان انتظامیہ نے پاکستان ہاؤس میں رہائش، کھانے اور دیگر ضروری سہولیات کا مکمل بندوبست کر لیا ۔ پانچ طلبہ سمیت 51 پاکستانی شہری گبد بارڈر اور ریمدان بارڈر کے راستے واپس، سرحدی علاقوں میں ہنگامی انتظامات، تفتان میں ضلعی انتظامیہ کے مطابق ایران میں موجود پاکستانی طلبہ کو موجودہ صورتحال کے پیش نظر مرحلہ وار وطن واپس لایا جا رہا ہے۔ڈپٹی کمشنر چاغی نے بتایا کہ تفتان انتظامیہ نے ایران سے آنے والے تمام طلبہ و طالبات کے لیے پاکستان ہاؤس میں رہائش، کھانے اور دیگر ضروری سہولیات کا مکمل بندوبست کر لیا ہے۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ طلبہ کی حفاظت اور سہولت کو اولین ترجیح دی جا رہی ہے جبکہ مزید طلبہ کی آمد بھی متوقع ہے۔ صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔ درایں اثناء این این آئی کے مطابق پانچ طلبہ سمیت 51 پاکستانی شہری گبد بارڈر اور ریمدان بارڈر کے راستے بحفاظت پاکستان پہنچ گئے۔
اہم خبریں سے مزید