• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایرانی حملے، خلیج میں بڑے پیمانے پر کاروباری تعطل

دبئی(جنگ نیوز) ایران کے جوابی حملوں نےخلیج بھر میںCOVID-19کی وبا کے بعد سب سے بڑے پیمانے پر کاروباری تعطل پیدا کر دیا ہے۔ ان حملوں کی وجہ سے ہوائی اڈے بند، بندرگاہوں کے آپریشنز معطل اور مالیاتی منڈیوں میں بے چینی کی لہر دوڑ گئی ہے۔اتوار کو جب خلیجی اسٹاک مارکیٹوں میں لین دین کا آغاز ہوا تو قیمتوں میں شدید گراوٹ دیکھی گئی۔ سعودی عرب کا بینچ مارک انڈیکس آغاز میں 4فیصدسے زیادہ گر گیا، تاہم دن کے اختتام پر یہ خسارہ 2.2فیصد پر آ کر رکا۔ عمان کی مارکیٹ 1.4فیصد اور مصر کی مارکیٹ 2.5فیصد کمی کے ساتھ بند ہوئیں، دونوں مارکیٹوں نے ابتدائی بڑے خسارے کو کسی حد تک کم کیا۔متحدہ عرب امارات، جہاں کی مالیاتی منڈیوں میں اتوار کو کاروبار نہیں ہوتا، نے ایک غیر معمولی قدم اٹھاتے ہوئے پیر اور منگل کو اسٹاک ایکسچینج بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کویت کی مارکیٹ اتوار کو بند رہی اور وہاں اگلے حکم نامے تک ٹریڈنگ معطل کر دی گئی ہے۔
اہم خبریں سے مزید