• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک جنگی صورتحال سے دوچار، امن و امان سبوتاژ کرنا مناسب نہیں، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ضائع ہونے والی جانوں پر دکھ کا اظہار کہا ہے کہ امریکی قونصلیٹ واقعہ کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائے ، حکومت کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دے سکتی ۔اتوار کی دوپہر وزیر اعلی ہاوس سے جاری کردہ اعلامیے میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس دکھ کی گھڑی میں سندھ کی عوام ایران اور تمام سوگواراں کے ساتھ برابر کی شریک ہے امریکی قونصلیٹ پر ایک انتہائی افسوسناک واقعہ رونما ہوا جس سے انسانی جانیں ضائع ہوئیں انہوں نے امریکی قونصلیٹ واقعہ کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کی ہدایت کی اور کہا کہ اسوقت ملک جنگی صورتحال سے دوچار ہے ایسے میں امن و امان سبوتاژ کرنا مناسب نہیں وزیراعلیٰ نے مذہبی رہنماؤں علامہ شہنشاہ نقوی، علامہ شبیر میثمی اور دیگر سے رابطہ کر کے علماء کو عوام کے جذبات کو ہر صورت قابو رکھنے کی درخواست کی علامہ شہنشاہ نقوی اور دیگر نے نمائش پر مجلس منعقد کرنے کی بات کی جس پروزیراعلیٰ سندھ نے انتظامیہ اور پولیس کو مجلس کو مکمل سکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کی وزیراعلیٰ سندھ نے تمام علماء اور مختلف مکتبہ فکر کے لوگوں کو امن و امان کی طرف رہنمائی کرنے کی بھی درخواست کی وزیراعلیٰ نے امریکی قونصلیٹ کے واقعہ میں ضائع ہونے والی جانوں پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔
اہم خبریں سے مزید