• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خامنہ ای کی شہادت ناقابل برداشت ہے، آفاق احمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے چیئرمین آفاق احمد نے ایران پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت اور ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خامنہ ای کی شہادت ناقابل برداشت ہے۔عالمی برادری انسانی جانوں کے تحفظ اور جنگ بندی کیلئے مؤثر اقدامات کرے۔ انسانیت کے خلاف ہونے والے مظالم ناقابل برداشت اور ایرانی عوام و رہنماؤں کا جانی نقصان ناقابلِ قبول ہے.اپنے تعزیتی بیان میں آفاق احمد نے کہا کہ ہر قسم کا ظلم و جارحیت قابل مذمت ہوتا ہے کیونکہ مظلوموں کی جانوں سے کھیلنے کی کوئی بھی کوشش کبھی بھی جائز نہیں ٹھہرتی، ایران کے خلاف جو کچھ اسرائیل کررہا وہ خطے کی تباہی کا سبب بن سکتا ہے جس کا خمیازہ پوری دنیا بھگتے گی. آفاق احمد نے کہا کہ ظلم کے خلاف آواز اٹھانا ہر باشعور فرد، تنظیم اور قوم کی اخلاقی ذمہ داری ہے، یہ وقت بیان بازی کی بجائے بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کا مطالبہ کرنے کا ہے۔
اہم خبریں سے مزید