• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ مڈٹرم انتخابات چرانے کی کوشش کر رہے ہیں، جو بائیڈن کا الزام

کراچی (نیوز ڈیسک) سابق صدر جو بائیڈن نے ٹرمپ پر مڈٹرم انتخابات چرانے کی کوشش کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ وہ ووٹ کے عمل میں رکاوٹیں ڈال سکتے ہیں، ملک کو تاریک دنوں کا سامنا ہے، سابق صدر نے عوام کو ووٹ دینے کی ترغیب دی۔ گارڈین کے مطابق جوبائیڈن نے کولمبیا، ساؤتھ کیرولائنا میں عوامی خطاب میں خبردار کیا کہ ان کے جانشین ممکنہ طور پر آئندہ میں انتخابات کو “چرانے” کی کوشش کریں گے، اور ووٹ دینے کے عمل میں رکاوٹیں ڈال سکتے ہیں۔ بائیڈن نے کہا کہ امریکہ کو “تاریک دنوں” کا سامنا ہے اور طاقت اب بھی عوام کے پاس ہے، اس لیے ووٹ ڈالنا ضروری ہے۔ انہوں نے ٹرمپ کی حالیہ ہجومی پالیسیوں، امیگریشن اقدامات اور منی پولس میں امریکی شہری رینی گڈ اور ایلکس پریٹی کی ہلاکتوں پر تنقید کی۔
اہم خبریں سے مزید