• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ نے 2024ء میں خود کو امن کا صدر قرار دیا تھا، لیکن حقائق برعکس

کراچی (نیوز ڈیسک) صدر ٹرمپ نے 2024ء میں خود کو “امن کا صدر” قرار دیا تھا، وعدہ کیا تھا کہ وہ امریکا کو جنگوں سے دور رکھیں گے، لیکن حقائق برعکس ہیں، اب ایران کیخلاف رجیم چینج فوجی کارروائیوں کی اجازت دی، پچھلے امن کے دعووں کے بالکل برعکس اس تبدیلی نے امریکی خارجہ پالیسی میں نئی بحث چھیڑ دی ہے، نیویارک ٹائمز کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2024ء میں خود کو “امن کا صدر” قرار دیا تھا اور وعدہ کیا تھا کہ وہ امریکا کو جنگوں سے دور رکھیں گے، لیکن حالیہ ایرانی حملوں کے بعد انہوں نے ایران میں ریژیم چینج کی فوجی کارروائیوں کی اجازت دی، جو ان کے پچھلے امن کے دعووں کے بالکل برعکس ہے۔ اس تبدیلی نے امریکی خارجہ پالیسی میں نئی بحث اور مبصرین کی تنقید کو جنم دیا ہے، جہاں سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ آیا یہ اقدامات واقعی امن کے لیے ضروری ہیں یا نہیں۔
اہم خبریں سے مزید