کراچی (نیوز ڈیسک)متحدہ عرب امارات میں گزشتہ روز ایران کے حملے میں جاں بحق ہونے والے پاکستانی کی شناخت ظاہر کردی گئی۔پاکستانی سفارتی حکام کے مطابق مرید زمان ولد نظرعلی ابوظبی میں خدمات انجام دیتے تھے اور گزشتہ روز جاں بحق ہوئے۔ان کا کہنا تھاکہ ابوظبی پر حملے میں جاں بحق شہری کا خیبر پختونخوا کے شہر بنوں سے تعلق تھا۔