اسلام آباد (ساجد چوہدری )سینیٹ کا اجلاس دو روز کے وقفہ کے بعد (آج)پیر کو دن ایک بجے دوبارہ پارلیمنٹ ہاؤس میں شروع ہو گا، اجلاس کیلئے 38نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا، ایوان بالا میں پرائیویٹ ممبر ڈے ہو گا جس میں قانون سازی کے علاوہ تحاریک ، سینٹ رولز میں ترامیم ایجنڈے کا حصہ ہیں ، نئے بل فیڈرل پبلک سروس کمیشن ترمیمی بل اور اسلام آباد انٹرنیشنل یونیورسٹی اسلام آباد کے قیام کا بل بھی پیش کیا جائے گا۔