• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران پر حملوں کی قانونی بنیاد بیان کرنا امریکہ کی ذمہ داری ہے، برطانیہ

لندن(نیوز ڈیسک)برطانیہ کا کہنا ہے کہ ایران پر حملوں کی قانونی بنیاد بیان کرنا امریکہ کی ذمہ داری ہے ،برطانیہ ایران پر ہونے والے حملوں میں شریک نہیں تھا،ہم قطر اور قبرص میں موجود اڈوں سے اتحادیوں پر ہونے والے ڈرون حملوں کو روک رہے ہیں ، وزیرِ دفاع جان ہیلی نے برطانوی ٹی وی سےگفتگو میں کہا کہ یہ امریکہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے اقدام کی قانونی بنیاد واضح کرے۔انہوں نے امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر کیے گئے حملوں کی کھل کر حمایت کرنے سے گریز کیا ،ان کا کہناتھا کہ برطانیہ ان حملوں میں شریک نہیں تھا، تاہم وہ امریکہ اور خطے میں موجود دیگر اتحادیوں کے اس مؤقف سے متفق ہے کہ ایران کو کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنا چاہیے۔
اہم خبریں سے مزید