کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستانی کرکٹ ٹیم کی خراب کارکردگی کے بعد قومی سلیکشن کمیٹی کے رکن اور سابق ٹیسٹ امپائر علیم ڈار نے استعفی دے دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے ذاتی وجوہ کی بناء پر استعفی دیا ہےتاہم بتایا جاتا ہے کہ وہ پاکستان ٹیم کی کارکردگی سے دلبرداشتہ ہیں ۔ اس وقت عاقب جاوید اور اسد شفیق سلیکشن کمیٹی کے رکن ہیں۔ ا ن کے ساتھ ڈیٹا اینالسٹ عثمان ہاشمی ہیں ۔ امکان ہے کہ پی سی بی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل دے گا۔