اسلام آباد (ایجنسیاں) اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے اور ملک بھر میں امریکی قونصل خانوں کی معمول کی سروسز عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہیں۔ یہ فیصلہ سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے اور کراچی‘لاہور‘ پشاور میں امریکی قونصل خانوں میں ویزا اپائنٹمنٹس اور امریکی شہری خدمات جیسے پاسپورٹ وغیرہ کی تمام معمول کی سروسز موقوف کردی گئی ہیں۔ترجمان امریکی سفارت خانے کے مطابق نئے شیڈول کے بارے میں بعد میں اطلاع دی جائے گی۔