• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کی جانب سے پہلے حملے کے کوئی شواہد نہیں تھے، پنٹاگون

نیویارک (نیوز ایجنسی) پنٹاگون نے ٹرمپ انتظامیہ کے اعلی عہدیداران کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے پہلے حملے کے کوئی شواہد نہیں تھے۔پنٹاگون نے کہا ہے کہ امریکا کے پاس ایسی کوئی خفیہ معلومات موجود نہیں تھیں جن سے ظاہر ہو کہ ایران پہلے امریکی افواج پر حملہ کرنے والا تھا۔2باخبر افراد نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر خبر ایجنسی کو بتایا کہ انتظامیہ کے حکام نے اعتراف کیا کہ ایران کی جانب سے امریکی افواج پر پیشگی حملے کا کوئی واضح انٹیلی جنس ثبوت موجود نہیں تھا۔
اہم خبریں سے مزید