• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیا کوٹہ سسٹم اسلام کے طے شدہ اصولوں کے مطابق ہے؟ جسٹس جمال مندوخیل

اسلام آباد(جنگ رپورٹر)سپریم کورٹ کے شریعت اپیلیٹ بینچ نے وفاقی شرعی عدالت کی جانب سے کوٹہ سسٹم کو غیر شرعی قرار دیے جانے کے فیصلے کے خلاف دائر اپیل کی سماعت کے دوران فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت اپریل کے پہلے ہفتے تک ملتوی کر دی، دوران سماعت جسٹس جمال مندوخیل  نے  سال اٹھا یا کہ کیا کوٹہ سسٹم اسلام کے طے شدہ اصولوں کے  مطابق ہے؟ جسٹس جمال خان مندوخیل کی سربراہی میں قائم 5رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی تو جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ یہ ایک انتہائی اہم مسئلہ ہے، ،ایڈیشنل اٹارنی جنرل    جواب دیتے ہوئے کہا  کہ آئین کا آرٹیکل 27 واضح طور پر کوٹہ سسٹم کی بنیاد فراہم کرتا ہے اور اس حوالے سے قانون سازی کا مکمل اختیار پارلیمنٹ کے پاس ہے۔
اہم خبریں سے مزید