اسلام آباد(ساجد چوہدری )پینے کے محفوظ پانی کے نام پر فروخت ہونے والے منرل واٹر (بوتل بند پانی )کے 19برانڈز پینے کیلئے غیر معیاری پائے گئے ، 6 برانڈز کے نمونوں میں سوڈیم، دو میں سنکھیا مقررہ مقدار سے زیادہ ، 14 جراثیم سے آلودہ ، تجزیئے کے مطابق 206 میں سے 19 برانڈ ز پینے کیلئے غیر معیاری پائے گئے، ان 19 میں 6 برانڈز ( پیور ڈرنکنگ واٹر ، پیور پر ائم، نیچرل پیور لائف، نیر و بوٹلڈ ڈرنکنگ واٹر ، ڈیلی واٹر بوٹلڈ ڈرنکنگ واٹر ، پریمیم صفا پیوریفائیڈ واٹر) کے نمونوں میں سوڈیم کی مقدار ، دو برانڈز ( پریمیم صفا پیوریفائیڈ واٹر، روہا واٹر ) کے نمونے میں سنکھیا مقررہ مقدار سے زیادہ پائی گئی ہے ، ایک برانڈ ( نیر و بوٹلڈ ڈرنکنگ واٹر) میں ٹی ڈی ایس اور سلفیٹ مقررہ مقدار سے زیادہ پایا گیا ، 14 برانڈز ( ایف اینڈ پی بوٹلڈ ڈرنکنگ واٹر ، پاک ایکوا بوٹلڈ ڈرنکنگ واٹر ، پیور پرائم، نیچرل پیور لائف، ایکوا ٹریٹ بوٹلڈ ڈرنکنگ واٹر ، الساہا ڈر نکنگ واٹر ، دبئی واٹر بوٹلڈ ڈرنکنگ واٹر، پرل، ماروی، بخسٹن پیور ، ڈریم پیور ، ماؤنٹین پیور ڈرنکنگ واٹر ، ایشیاء ہیلتھی ڈرنکنگ واٹر ، الٹرا پاک جراثیم سے آلودہ پائے گئے جو کہ پینے کے لیے مضر صحت ہیں۔