• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خامنہ ای کی شہادت کے بعد جانشینی کا معاملہ، امام خمینی کا پوتا حسن خمینی مرکز نگاہ

کراچی (نیوز ڈیسک) خامنہ ای کی شہادت کے بعد جانشینی کا معاملہ، امام خمینی کا پوتا حسن خمینی مرکز نگاہ،حسن اصلاحات پسند، حکومتی ناقد، کبھی عہدہ نہیں لیا، اسرائیل مخالف اور مسلم دنیا کی مضبوطی کے حامی ہیں، حسن خمینی کی اہلیت، عوامی قبولیت اور اسٹیبلشمنٹ سے تعلقات انہیں ممکنہ جانشینوں میں اہم بناتے ہیں۔برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادتکے بعد جانشینی کا دیرینہ سوال فوری نوعیت اختیار کر گیا ہے۔ اس تناظر میں انقلابِ ایران کے بانی آیت اللہ روح اللہ خمینی کے پوتے حسن خمینی ایک نمایاں نام کے طور پر سامنے آ رہے ہیں۔ علما کی وہ مجلس جو نئے سپریم لیڈر کا انتخاب کرتی ہے، اب مختلف راستوں پر غور کر رہی ہے۔
اہم خبریں سے مزید