اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی ) امریکی میڈیا کا دعویٰ مسترد، سعودی عرب نے رپورٹ کو گمراہ کن قرار دے دیا۔ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی ایک حالیہ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکا نے ایران پر حملہ کرنے سے قبل اسرائیل اور سعودی عرب کے ساتھ مشاورت کی تھی، رپورٹ میں یہ تاثر دیا گیا کہ خطے کی صورتحال اور اتحادیوں کی تشویش کے تناظر میں امریکا نے کارروائی کا فیصلہ کیا۔ تاہم امریکا میں موجود سعودی سفارتخانے نے اس رپورٹ کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے اسے گمراہ کن اور غلط قرار دیا ہے اور کہا کہ نے ہمیشہ ایران کے ساتھ قابل اعتماد معاہدے کیلئے سفارتی کوششوں کی تائید کی ۔ سعودی سفارتخانے کے ترجمان فہد ناظر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں ان دعوؤں کی واضح تردید کی۔